احمد پور شرقیہ میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بڑا ڈیٹا Nov 23, 2026 IDOPRESS

احمد پور شرقیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)احمد پورشرقیہ میں المناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پتھروں سے بھرا ٹرک روڈ پر کھڑے لوڈر ڈالے سے ٹکرا کر الٹ گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پتھروں سے بھرا ٹرک روڈ پر کھڑے لوڈر ڈالے سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد لوڈر ڈالے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی امدادی ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لوڈر ڈالہ پر ٹوٹل 16 افراد سوار تھے، 8 افراد حادثہ کے وقت نکل آئے تھے، ٹرک تلے دبے افراد میں سے 7 ڈیڈ باڈیز کو نکال لیا گیا، ایک شخص کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کا شکار افراد خیر پور ڈاہا سے بہاول پور جا رہے تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں