نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک

بڑا ڈیٹا Nov 23, 2026 IDOPRESS

ابوجا(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی نائیجیریا میں جنازے کے لیے لوگوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے ایک بیان میں کہا کہ کشتی مسافروں کو ایک کمیونٹی سے دوسری کمیونٹی میں تدفین کی تقریب کے لیے لے جا رہی تھی جب جنوبی علاقے میں واقع بایلسا ریاست میں ڈوب گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں۔

پولیس کے ترجمان موسیٰ محمد نے بتایا کہ مزید 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کی ضرورت ہے۔

حکام نے یہ نہیں بتایا ہے کہ جہاز میں کتنے مسافر سوار تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں