ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: اسرائیلی رہنما آئزنکوٹ

بڑا ڈیٹا Nov 24, 2026 IDOPRESS

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل میں نئی حکومت بنانے کے لیے مذاکرات کرنے والے گاڈی آئزنکوٹ کا کہنا ہے کہ انھیں ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

بی بی سی اردو کے مطابق اسرائیلی فوج کے سابق سربراہِ جنرل سٹاف گاڈی آئزنکوٹ، جو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بھی ہیں، نے یروشلم میں پارلیمان (کنیسٹ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے خطرہ اسرائیلی حکومت کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے، تاہم اس وقت انھیں کوئی ایسا براہِ راست اور فوری خطرہ نظر نہیں آتا جس کے پیشِ نظر نئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کارروائی ضروری ہو۔


دوسری جانب اسرائیل کے موجودہ وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ ملک کو ’سنگین اور شدید خطرات‘ کا سامنا ہے اور انھیں کم اہمیت دینے سے گریز کرنا چاہیے۔


نیتن یاہو نے پارلیمان میں بریفنگ کے دوران کہا کہ ’جو لوگ ان فوری اور سنگین خطرات کو معمولی سمجھتے ہیں یا ان کی اہمیت کم کر کے دکھاتے ہیں، وہ ایسا سیاسی وجوہات کی بنا پر کر رہے ہیں۔‘


گاڈی آئزنکوٹ کے پاس نئی حکومت بنانے کے لیے چھ دسمبر تک کا وقت ہے، جس میں مزید 14 دن کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔


واضح رہے کہ اسرائیل میں اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں