24کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں لے کر خلا میں جا رہا ہوں؛ پاکستانی خلا بازذیشان علی 

بڑا ڈیٹا Nov 24, 2026 IDOPRESS

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان خلا باز ذیشان علی نے کہا ہے کہ 24کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں لے کر خلا میں جا رہا ہوں۔

دنیا نیوز کے مطابق خلاباز ذیشان علی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سےگہری ہے،پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات مزید بڑھیں گے،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خلائی مشن میں آپ نہیں پورا پاکستان جارہا ہے،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی نمائندگی اور فخر تمہارے سر ہے،پاکستانی خلا باز کاکہناتھا کہ خلائی مشن میں صرف میری نہیں پورے پاکستان کی نمائندگی ہوگی،یہ مجھ سمیت پورے پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،ذیشان علی نے کہاکہ چینی خلا بازوں سے برادرانہ تعلقات ہیں،24کروڑ پاکستانیوں کی امیدیں لے کر خلا میں جا رہا ہوں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں