معرکہ حق: بھارتی اپوزیشن کا فوج کی ہلاکتیں چھپانے پر راج ناتھ سنگھ سے استعفے کا مطالبہ

حیاتیات Jul 3, 2026 IDOPRESS

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے پاکستان سے مئی 2025 میں ہونے والی جنگ کے دوران اپنی فوج کی ہلاکتیں چھپانے پر وزیردفاع راج ناتھ سنگھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا اور پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستانیخبریں

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کانگریس کے ایکس سروس مین ڈپارٹنمنٹ کے چیئرپرسن کرنل (ر) روہت چوہدری اور ونگ کمانڈر (ر) انوما اچاریہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو 6 فوجیوں کی ہلاکت چھپانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے اپوزیشن کے مؤقف کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ قوم نے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور وزارت دفاع نے بھی ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مئی 2025 میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں کسی فوجی کی ہلاکت سے انکار کیا تھا جبکہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے مئی 2025 کے اواخر میں اعتراف کیا تھا کہ 4 روزہ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں