خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی نہیں کرے گا، باقر غالیباف

حیاتیات Jul 23, 2026 IDOPRESS

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور مذاکرات کار باقر غالیباف نے کہا ہے کہ خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی تیل فروخت نہیں کرے گا۔

’’جنگ ‘‘ کےمطابق اپنے بیان میں باقر غالیباف نے کہا کہ ہماری سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی تو کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔ آبنائے ہرمز کی سلامتی امریکی افواج کی عدم موجودگی میں ہی ممکن ہے۔

سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکیوں کو حالیہ 10 روزہ جنگ میں یہ سمجھ جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہے حملہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران میں پاور پلانٹس اور پُلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے خطے کے ممالک میں پُلوں اور بنیادی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں