مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا نہیں کررہے، سلمان اکرم راجہ

حیاتیات Oct 9, 2026 IDOPRESS


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا نہیں کررہے۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ کیپیٹل ٹاک ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہر ایک سے گفتگو کرتے ہیں اس میں کوئی برائی نہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبرز کے ووٹ سے سہیل آفریدی منتخب ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف درخواست مضحکہ خیز ہے، یہ کہنا کہ ان ارکان اسمبلی کے ووٹ کی وقعت نہیں یہ بات شرمناک ہے۔ جو بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لے کر منتخب ہوا ایسے شخص کی یہ بات کرنا ہماری سیاسی تاریخ کا سیاہ لمحہ ہے، شیر افضل مروت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا واضح حکم ہے، شیر افضل مروت کو پارٹی سے الگ کردیا گیا نوٹیفکیشن بھی ہوچکا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں