ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر

حیاتیات Oct 9, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، عباس آفریدی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

یہ 3 روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گی، یاد رہے کہ گزشتہ سال ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں