نانا پاٹیکر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کر دی گئیں

حیاتیات Oct 9, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ اداکار کی باڈی گوا سے پونے منتقل کی گئی، جہاں ان کی خواہش کے مطابق دونجے گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by India Today (@indiatoday)

اس موقع پر اداکار کی باڈی کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا اور تین راؤنڈ فائر کر کے سرکاری سلامی پیش کی گئی۔ پھر نانا کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران چتا کو آگ دی۔


تقریب میں فلمی شخصیات، سیاسی رہنماؤں، اہلِ خانہ اور ہزاروں مداحوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ نانا پاٹیکر 8 اکتوبر کو گوا میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں