
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج؟انتظامی تبدیلیوں سے متعلق ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔
’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے یا نہ لگانےکا دارومدار اپوزیشن اور حکومت کے وفد کے درمیان مذاکرات پر ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف سمیت اپوزیشن اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں لگایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔
صوبے میں ڈپٹی کمشنرز اور سیکریٹریز سمیت انتظامی تبدیلیوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تعیناتیوں سے متعلق فہرست بھی تیار کی گئی ہے۔خیبر پختونخواکے 12 اضلاع میں پہلے ایمرجنسی لگانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
