خیبرپختونخوا میں آج کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

حیاتیات Oct 12, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں آج کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سیکیورٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں گورنر کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے اور پشاور شہر میں جلد از جلد تمام کنٹینرز مرحلہ وار ہٹا دیئےجائیں گے۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ سروس کو ضرورت کے مطابق جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔

پشاور

ضلع پشاور کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے پیر کو بند رہیں گے۔ ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں 12 اکتوبر کو بند رہیں گی۔

دیربالا

ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 12 اکتوبر کو بند رہیں گے اور کل ہونے والے امتحانی پرچے بھی منسوخ کر دیے گئے۔

کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام تمام امتحانات تاحکم ثانی ملتوی کر دیے گئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں