مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی سٹیڈیم میں پاکستان، انگلینڈ کا میچ دیکھا

حیاتیات Oct 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دیکھا اور قومی ٹیم کی شاندار کامیابی سے محظوظ ہوئے۔

مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے۔ وہ بھی کرکٹ کے بڑے مداح ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھا۔

پاکستان کی خصوصی کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

مائیک ہیسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک سپیشل جیت کے موقع پر میرے والد بھی کراوڈ میں موجود تھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں