صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان شامل

حیاتیات Oct 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صائم ایوب کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی ون ڈے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صائم ایوب نے بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد صائم ایوب نے سکواڈ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی جس پر ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب کی درخواست منظور کرلی۔

صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کی جگہ قومی ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل تین کامیابیاں حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سہ ملکی سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں