
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی طبیعت ناسازی اور اسپتال منتقلی کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کا قائد عمران خان کی بہن نورین نیازی کی طبیعت ناسازی کی خبر پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نورین نیازی کی طبیعت ناسازی کی خبر تشویشناک ہے، انہیں فوری طور پر بہترین طبی سہولت فراہم کرنی چاہیے، وہ بے قصور ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ نورین نیازی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے اسٹرکچرل ہارٹ ڈیزیز کے شعبے میں پرائیویٹ روم میں زیر علاج ہیں۔ رانا مدثر عمر نے کہا کہ 70 سالہ نورین نیازی غیرقانونی طور پر نظربند ہیں اور ان کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے خاندان کے کسی رکن کو آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
