
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی جی حج مکہ مکرمہ کی اہم ترین نشست کے لیے انٹرویو کل ہوں گے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ تحریری امتحان پاس کرنے والے2 درجن سے زائد امیدواروں میں سے بلائے گئے 10 امیدواروں کے انٹرویو لے گا۔
سلیکشن بورڈ 3 نام فائنل کر کے ایک نام کی منظوری کے لیے سمری وزیراعظم کو بھیجے گا۔ پہلی دفعہ تحریر امتحان پاس کرنے والے 10 امیدواروں میں ڈی ایم جی گروپ کا ایک افسر بھی شامل نہیں البتہ گزشتہ کینسل کیے گئے پراسس میں11 امیدواروں میں صائمہ صبا، ساجد منظور اسعدی، ذوالفقار علی خان کے نام پھر موجود ہیں البتہ وزیراعظم کی سمری میں بھیجے گئے 3 ناموں میں شامل کمشنر گوجرانوالہ محمد علی شامل نہیں ہے۔
دلچسپ انکشاف ہوا ہے گذشتہ سوا سال پہلے شروع کیا گیا ڈی جی حج مکہ کے لئے تحریری امتحان اور انٹرویو کا پراس مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ اکتوبر25سے طلب کی گئی درخواستوں کا ڈراپ سین اکتوبر26 میں یہ کہہ کر دیا گیا کہ 3 امیدواروں میں 2 کی رپورٹس کلیئر نہیں آئیں، تیسرے کو کیوں نہیں لگایا گیا وجہ بتائے بغیر سارا پراسس دوبارہ کرنے کا اشتہار دے دیا گیا اب ڈیڑھ ماہ میں تحریری امتحان کے انعقاد کے ساتھ10 دِنوں میں نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا کل انٹرویو بھی ہو رہے ہیں۔
