
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھی مسلم سوسائٹی میں فوڈ واک منصوبے کا افتتاح کردیا۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منصوبے کا آغاز یکم فروری 2026 کو ہوا اور اکتوبر میں مکمل کرلیا گیا۔ دیگر ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو بھی سندھی مسلم فوڈ واک منصوبے سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو منتقل کردیا گیا ہے، مقصد ٹی ایم سیز کے مالی وسائل، خدمات کی فراہمی کی صلاحیت بڑھانا ہے۔ کراچی میں روزگار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سندھی مسلم فوڈ واک جدید، منظم اور متحرک کراچی کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
