ٹرمپ نے کرپٹو سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمائے، امریکی صدر کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

چپ ٹیک Jul 1, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی مالیاتی اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق گذشتہ برس امریکی صدر نے کرپٹو کرنسی کاروبار سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمائے۔

بی بی سی اردو کے مطابق 927 صفحات پر مشتمل گوشوارے میں امریکی صدر نے بتایا کہ انھوں نے 635 ملین ڈالر ٹرمپ میم کوائن سے حاصل کیے۔


امریکی صدر نے ’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘ نامی ایک کرپٹوکرنسی فرم سے 500 ملین ڈالر سے زائد آمدن بھی ظاہر کی، جس کی بنیاد ان کے اپنے بیٹوں اور ان کے خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف کے بچوں نے رکھی تھی۔


امریکی صدر نے رئیل اسٹیٹ سے بھی لاکھوں ڈالر کمائے تاہم وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تردید کی کہ ٹرمپ صدارت سے مالی فائدہ اٹھا رہے تھے۔


ٹرمپ کے مالیاتی اثاثوں کی تازہ تفصیلات سنہ 2024 کے مقابلے میں ان کی آمدنی میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں، جس میں ٹرمپ نے 600 ملین ڈالر سے زائد آمدن ظاہر کی تھی۔


لیکن وائٹ ہاؤس بارہا اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ ٹرمپ نے اپنا کاروبار اپنے بیٹوں کے زیر انتظام ایک ٹرسٹ میں رکھا ہوا ہے۔


وائٹ ہاؤس کی نائب پریس سیکرٹری اینا کیلی نے کہا ہے کہ صدر نے امریکہ کو ’دنیا کا کرپٹو دارالحکومت‘ بنایا۔


انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’صدر اور نہ ہی ان کے خاندان نے کبھی مفادات کے ٹکراؤ میں حصہ لیا اور نہ ہی کبھی لیں گے۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں