
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اڑیسہ میں 8 ویں جماعت کی نصابی کتاب میں بالی ووڈ کے مشہور گانے ’نمبوڑا نمبوڑا‘ کے بول شامل کیے جانے کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ گانا 8 ویں جماعت کی آرٹ ایجوکیشن کی نصابی کتاب ’کیرتی‘ میں شامل کیا گیا ہے، جسے بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کے تحت تیار کیا گیا تھا۔
نصابی کتاب میں مشہور بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے گانے ’نمبوڑا نمبوڑا‘ کے بول بطور راجھستانی لوک گیت شامل کیے گئے ہیں۔ یہ گانا بلاک بسٹر فلم میں ایشوریہ رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا جو کہ 1999ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
