کے ٹو ایئر ویز انتظامیہ نے شارجہ سے کراچی آنے والے طیارے کو حادثے پر بیان جاری کر دیا

چپ ٹیک Jul 9, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے ٹو ایئر ویز انتظامیہ نے شارجہ سے کراچی آنے والے طیارے کو حادثے پر بیان جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے ٹوایئر کارگو بوئنگ طیارہ شارجہ سے کراچی آ رہا تھا،گزشتہ رات 9بجکر 21منٹ پر طیارے کا ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوا،بوئنگ 737طیارے میں عملے کے 5ارکان سوار تھے۔

کے ٹو ایئر ویزکے مطابق طیارے میں پائلٹ محمد رضوان، فرسٹ افسر فیصل محمود سوار تھے،لوڈ ماسٹر محمد توفیق خان، انجینئر عارف صدیقی اور محمد حامد بھی شامل تھے۔

کمپنی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی ودیگر اداروں سے تعاون جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں