شکارپور: انڈس ہائی وے پر مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

چپ ٹیک Aug 28, 2026 IDOPRESS

شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل خانپور کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت حاکم اوڈ، خانچند، رمیش اور سھنو اوڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں