کیرولین لیویٹ بطور پریس سیکریٹری اپنے کام کے آخری دن بچوں کو وائٹ ہاؤس لے آئیں

چپ ٹیک Aug 28, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیرولین لیویٹ بطور وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری آخری دن اپنے بچوں کو وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں لے آئیں۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے دونوں چھوٹے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، وہ اپنے ایک چھوٹے بچے کو کیمروں کی طرف دیکھ کر مسکرانے کا بھی کہتی رہیں۔

کیرولین لیویٹ کا بطور پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جمعرات آخری دن تھا جس کے بعد ان کی تقریباً 20 ماہ کی مدتِ ملازمت ختم ہو گئی۔

White House Press Secretary Karoline Leavitt poses with her two young children in the White House briefing room,marking her final day as press secretary. pic.twitter.com/HScwTXselJ

— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) August 28,2026 آخری دن اپنے انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ ماں کا کردار نبھانا اور ملازمت کے تقاضے پورے کرنا اب ایک ساتھ ممکن نہیں رہا تھا، ملازمت کرنے والی ماں کے لیے ہر دن چیلنج ہوتا ہے، آپ کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

واضح رہے کہ 29 برس کی لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکریٹری ہیں، ان کے پہلے بیٹے کی عمر 2 سال اور دوسری بیٹی کی عمر 3 ماہ ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں