کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

چپ ٹیک Sep 14, 2026 IDOPRESS

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دیرینہ چیف آف اسٹاف کیٹی ٹیلفورڈ کے ساتھ مل کر ہوپ اینڈ ہارڈ ورک کے نام سے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی قائم کرلی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کمپنی فلم، ٹیلی ویژن، آڈیو اور لائیو انٹرٹینمنٹ کے ذریعے ایسی کہانیاں پیش کرے گی جن کا مقصد لوگوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور روابط کو فروغ دینا ہے۔ کمپنی کا نام اس جملے سے متاثر ہے جسے ٹروڈو نے 2013 میں لبرل پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد اپنی تقاریر میں بارہا استعمال کیا۔

54 سالہ جسٹن ٹروڈو 2015 سے 2025 تک کینیڈا کے وزیراعظم رہے۔ انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں لبرل پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دیا جس کے بعد مارک کارنی نے وزیراعظم کا منصب سنبھالا۔ حکومت سے علیحدگی کے بعد ٹروڈو زیادہ تر عوامی منظرنامے سے دور رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں