فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں

چپ ٹیک Nov 27, 2026 IDOPRESS

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا نے سائبر حملے کی تصدیق کر دی، غیر مجاز افراد نے ادارے کی محدود ذاتی اور کاروباری معلومات تک رسائی حاصل کی۔

فیفا کے مطابق سائبر حملے کا انکشاف جمعرات 26 نومبر کو کیا گیا، تاہم ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کب ہوا اور کتنے افراد کا ڈیٹا متاثر ہوا؟

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر حملے سے فیفا کے مجموعی ڈیٹا کا 0.1 فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے فیفا کے سافٹ ویئر میں تکنیکی خامی کا فائدہ اٹھانے کے بجائے ادارے کے ملازمین کا روپ دھار کر رسائی حاصل کی۔

فیفا نے نجی معلومات کی چوری اور ان کی آن لائن تشہیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے رازداری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور نقصان پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سائبر سکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں