بھارت: دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں

چپ ٹیک Nov 27, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 2 بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنی بیویوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں قریبی ضلع کے جنگل میں دفنا دیں، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے رہائشی شیو شنکر ساہو اور اس کے بھائی نوین ساہو اپنی بیویوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازع پر ناراض تھے، دونوں خواتین 28 سالہ منی پریا اور 20 سالہ رادھیکا کماری نے قتل سے 2 روز قبل آپس میں صلح بھی کر لی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیو شنکر ساہو ایمبیولینس ڈرائیور ہے، دونوں بھائیوں نے پیر کے روز اپنی بیویوں کو قتل کیا اور ایمبولینس میں لاشیں قریبی ضلع کے جنگل میں لے جا کر دفن کر دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے ابتداء میں پولیس کو بتایا کہ ہماری بیویاں ہمیں بتائے بغیر گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں تاہم مسلسل تفتیش کے بعد دونوں نے اعترافِ جرم کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاشیں برآمد کر کے قبروں سے نکال لیں اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

جھارکھنڈ پولیس حکام کے مطابق مقتول خواتین کے اہلِ خانہ نے پیر کی صبح تقریباً 9 بجے ان سے بات کی تھی اور اس وقت تک سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں