ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کاواقعہ،وزیراعلیٰ سندھ کا سیکرٹری بلدیات اور ڈی سی ایسٹ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم 

چپ ٹیک Nov 26, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعہ پر سیکرٹری بلدیات اور ڈی سی ایسٹ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعہ پروزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت گرنے کے واقعہ پر شدید ناراضی اور غم و غصے کااظہارکیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری بلدیات وسیم شمشاد کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا،وسیم شمشاد کو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت گرنے کے واقعے پر ڈی سی ایسٹ نصر اللہ عباسی کو بھی ہٹا دیا،ایس ایس پی ایسٹ زبیرشیخ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 16متعلقہ افسران بھی معطل کر دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ نے انکوائری کے بعد ذمہ داران اتھارٹی ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کاحکم دیدیا، مراد علی شاہ نے عمارت کے مالک سلمان طاہر اور بلڈر ذیشان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئرز کو بھی شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں