اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جمعے کو مذاکرات کا امکان ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں جمعے کو مذاکرات کا امکان ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات دونوں ملکوں کے وفود کی سطح پر اسلام آباد میں ہوں گے۔
مذاکرات میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی شرکت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالی باف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی شرکت کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔
