پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 79 اور اندرون ملک کی 14 پروازیں منسوخ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرق وسطیٰ کی 79 جبکہ اندرون ملک کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کراچی سے ابوظہبی، بحرین، شارجہ، مسقط،

توانائی Apr 8, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرق وسطیٰ کی 79 جبکہ اندرون ملک کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

کراچی سے ابوظہبی، بحرین، شارجہ، مسقط، دبئی اور جدہ کی 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ لاہور سے شارجہ، فجیرہ، بحرین، دمام، ابوظہبی اور دبئی کی 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد سے شارجہ، العین، جدہ، ریاض، دبئی اور ابوظہبی کی 34 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ اسلام آباد سے فجیرہ، دبئی، کابل، دوحہ اور بحرین کی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔


پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی اور فجیرہ کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان سے دوحہ اور دبئی کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

اندرون ملک پروازوں میں کراچی سے تربت،سکردو، ملتان اور کوئٹہ کی 7 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی 3 اور گلگت کی تمام 5 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں