خیبر پختونخوا اسمبلی میں کیلاش میرج ایکٹ بل 2026ء پیش کردیا گیا، ، اہم شقیں شامل

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں کیلاش میرج ایکٹ بل 2026ء پیش کردیا گیا، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے بل پیش کیا۔مجوزہ ایکٹ میں

توانائی Apr 14, 2026 IDOPRESS

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں کیلاش میرج ایکٹ بل 2026ء پیش کردیا گیا، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے بل پیش کیا۔مجوزہ ایکٹ میں شادی اور خاندانی قوانین سے متعلق اہم شقیں شامل کی گئی ہیں۔

زبردستی، دباؤ یا دھوکہ دہی کے تحت کی گئی شادی عدالت کے ذریعے کالعدم قرار دی جا سکے گی جبکہ اہم معلومات چھپانے یا غلط بیانی کو بھی شادی ختم کرنے کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

بل کے مطابق ظلم، بدسلوکی یا ناانصافی کی صورت میں متاثرہ فریق کو علیٰحدگی کا حق حاصل ہوگا جبکہ 2 سال تک ترک تعلق، شوہر کی جانب سے 6 ماہ تک خرچہ نہ دینے، مذہب کی تبدیلی یا شدید ذہنی بیماری کی صورت میں بھی شادی ختم کی جا سکےگی۔

بل کے تحت اگر متاثرہ فریق 1 سال کے اندر درخواست دائر نہ کرے یا بعد ازاں ازدواجی زندگی جاری رکھے تو کیس مسترد ہو سکتا ہے ۔

بل مزید بحث اور سفارشات کے لیے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا، جہاں تفصیلی جائزے کے بعد اسے حتمی منظوری کے لیے دوبارہ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں