دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی کمیونٹی امارات کے رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس سید سلیم اختر، فرسٹ وائس چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی کمیونٹی امارات کے رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس سید سلیم اختر، فرسٹ وائس چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں سید سلیم اختر سینئر وائس چیئرمین، پاکستان بزنس کونسل شارجہ، خالد حسین چوہدری ، صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ و ڈائریکٹر PBCS، ظہیر احمد اور شفیق الرحمٰن صدر، CPA و ایونٹ کمیٹی، پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے شرکت کی- اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے جاری اس حالیہ اپیل پر غور کیا گیا جس میں پورے ملک میں قومی پرچم کو اتحاد، احترام اور یکجہتی کی علامت کے طور پر بلند کرنے کا کہا گیا ہے۔
اجلاس میں پرچم کشائی کی اس مہم کے حوالے سے بہتر رابطہ کاری، شرکت اور کمیونٹی کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس پاکستانی کمیونٹی کی متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت کے ساتھ مضبوط وابستگی ظاہر کرتا ہے۔
اجلاس کے دوران سید سلیم اختر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کی قیادت کا دل سے احترام کرتی ہے اور قومی پرچم بلند کرنے کے اس بامقصد اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے، جو اتحاد، وفاداری اور مشترکہ اقدار کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور پوری پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہر اس کوشش میں مضبوطی سے کھڑی ہے جو امن، ہم آہنگی اور قومی وقار کو فروغ دیتی ہے۔
اس موقع پر یہ طے ہوا کہ آپسی اتحاد کو فروغ دیا جائے گا، کمیونٹی کی شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ احترام اور یکجہتی کے رشتے کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
