اصلاحات کیلئے ایک سال کی ڈیڈ لائن ،آئی ایم ایف اہداف کے مطابق بجٹ منظوری پر اتفاق

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معیشت و گورننس میں بہتری کیلئے نئے سٹرکچرل اہداف مقرر ہو گئے ، مختلف شعبوں میں اہم

توانائی Apr 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معیشت و گورننس میں بہتری کیلئے نئے سٹرکچرل اہداف مقرر ہو گئے ، مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات ایک سال کے دوران کرنا ہوں گی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق باؤثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے نئے سٹرکچرل بینچ مارکس پر آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق کیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی جن کے تحت مالی، انتظامی، سماجی، توانائی اور تجارتی شعبوں میں مرحلہ وار اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔ دستاویز کے مطابق ان اقدامات پر عملدرآمد 2026 سے 2027 کے دوران مکمل کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق مالیاتی اہداف کے حصول کیلئے مالی سال 2027 کا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق منظور کیا جائے گا اور پارلیمنٹ آئی ایم ایف اہداف کے مطابق بل کی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ ایف بی آر میں آڈٹ کیسز کے انتخاب کا نظام عالمی سطح پر ٹیکس کیسز کے آڈٹ کے مطابق بنایا جائے گا تاکہ عالمی معیار کے مطابق ٹیکس نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں