خلیجی ممالک کیلئے 45 پروازیں منسوخ، فضائی آپریشن متاثر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے فضائی آپریشن

توانائی Apr 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے فضائی آپریشن متاثر ہو گیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں بدلتی صورتحال کے باعث فضائی سرگرمیاں ایک بار پھر متاثر ہوئی ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جانے اور آنے والی 9 پروازیں منسوخ کی گئیں، اسی طرح اسلام آباد ایئرپورٹ سے 12، کراچی سے 18 جبکہ پشاور سے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے اور آنے والے مسافروں کی تعداد میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں