
سورس: File Photo
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب سے 1.2 بلین ڈالر کی تیل کی سہولت حاصل کی ہے،ملک کو مئی 2025 سے اپریل 2026 تک ماہانہ 100 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
دی نیوز کے مطابق " وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے تصدیق کی ہے کہ "سعودی فنڈ برائے ترقی ے مئی 2025 سے اپریل 2026 تک 1.2 بلین ڈالر کی تیل کی سہولت فراہم کی، ماہانہ بنیادوں پر 100 ملین ڈالر فراہم کیے، اس تیل کی سہولت کی آخری قسط ابھی اپریل 2026 میں حاصل کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست کی تھی لیکن ابھی تک ریاض نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ریاض پہلے ہی خود کو ملک کے لیے بڑے ڈپازٹر کے طور پر ثابت کر چکا ہے، کیونکہ اس نے اپریل 2026 میں اسلام آباد کو اضافی 3 بلین ڈالر دیے تھے، اس لیے KSA سے کل ڈپازٹ بڑھ کر 8 بلین ڈالر ہو گیا جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس پڑا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے اپریل 2026 میں کثیرالجہتی، دو طرفہ ذخائر، یورو بانڈ کے اجراء اور تجارتی قرضوں کی شکل میں 4.47 بلین ڈالر حاصل کیے جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 0.57 ملین ڈالر تھے۔مجموعی طور پر ملک کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) میں 11.06 بلین ڈالر کے غیر ملکی قرضے ملے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6.08 بلین ڈالر تھے۔
