کانگریس ٹرمپ کے ایران سے متعلق اقدامات کو روک سکتی ہے: ڈیموکریٹ رکن کانگریس

توانائی May 25, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس رو کھنہ نے این بی سی نیوز کے پروگرام میٹ دی پریس میں کہا ہے کہ اب کانگریس میں ’وار پاورز ریزولوشن‘ منظور کرانے کے لیے مطلوبہ حمایت موجود دکھائی دیتی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق پس منظر کے طور پر یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن قیادت نے جمعرات کو اس قرارداد پر ووٹنگ منسوخ کر دی تھی، جس کے تحت صدر ٹرمپ کو ایران سے امریکی افواج واپس بلانے پر مجبور کیا جا سکتا تھا، کیونکہ واضح ہو گیا تھا کہ ریپبلکن اراکین کے پاس اس قانون سازی کو روکنے کے لیے ووٹ ناکافی ہیں۔


رو کھنہ نے کہا کہ ’بہت سے ریپبلکن یہ سمجھتے ہیں کہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔ انھوں نے کسانوں سے بات کی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور کنٹرول کے باعث نائٹروجن، امونیا اور یوریا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔‘


انھوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگے پیٹرول کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔‘


رو کھنہ کے بقول ’یہ تمام صورتحال ٹرمپ پر مذاکرات کی طرف آنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کانگریس اہم ہے۔ حتیٰ کہ اگر قرارداد منظور نہ بھی ہو، تب بھی ہم صدر پر دباؤ ڈالتے ہیں اور امید ہے کہ یہ جنگ ختم ہو جائے گی۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں