
خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن)خوشاب میں زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خوشاب کے علاقے جوڑاکلاں میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ تین روز قبل بھانجی سے زیادتی کے الزام میں ملزم کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
