
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مختصر بالوں کے بڑھتے ہوئے ٹرینڈ پر اپنی رائے دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شارٹ ہیئر سٹائل کا رجحان گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی سے مقبول ہوا ہے، جس میں ہانیہ عامر، صحیفہ جبار، سجل علی اور صبور علی جیسی اداکارائیں نمایاں نظر آئیں۔
ماضی میں خود باب کٹ رکھنے والی علیزے شاہ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاراؤں سے متاثر ہو کر بال نہ کٹوائیں کیونکہ شوبز شخصیات اکثر وگ یا ہیئر ایکسٹینشن استعمال کرتی ہیں، جبکہ عام لوگوں کو دوبارہ لمبے بال حاصل کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
