اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخلی سے روک دیا

توانائی May 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے سب لیز ہولڈر اپارٹمنٹ مالکان کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔


یہ اپیلیں سابق ایئر چیف مجاہد انور خان، سابق صدر آئی سی سی احسان مانی اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، جن میں اپیل کنندگان نے تھرڈ پارٹی رائٹس کے تحفظ کے لیے سنگل بینچ کے پیراگراف 30 کو چیلنج کر رکھا ہے ۔


اپیل کنندگان کی جانب سے تیمور اسلم اور علی رضا ایڈووکیٹ جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں