
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے علاقے ناصر باغ میں تلخ کلامی پر بھائی نے اپنے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر باپ کے حکم پر دونوں بھائیوں کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد باپ اور بیٹا فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
