آزاد کشمیر میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں، وفاقی حکومت کو سوچنا ہوگا : شازیہ مری

توانائی Jun 8, 2026 IDOPRESS

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں، وفاقی حکومت کو سوچنا ہوگا ۔ استور 2 میں پولنگ اسٹیشنز کو پہاڑ پر لے جایا گیا، لوگوں کو دشواری ہوئی، ہم شفاف الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہم نے مضبوط الیکشن مہم چلائی، فارم 45 ہی فارم 47 کی ضمانت ہے، ہم نے کہا تو پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا، کئی مقامات پر فہرستوں کا مسئلہ تھا۔فری فیئر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے دیکھا ہے جی بی میں بلاول بھٹو کتنے مقبول ہیں، (ن) لیگ والے الیکشن مہم میں اپنے وزراء بھیج رہے تھے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں، وفاقی حکومت کو سوچنا ہوگا اپنی کمی کوتاہی کو صوبوں کی طرف لے گئے، جب آپ نے بہتری نہیں لائی تو صوبوں سے ڈیمانڈ کر رہے ہیں، وفاق کو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں