صدرِ مملکت کا فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

توانائی Jun 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ شہید ملک سیف اللّہ داوڑ کے قاتلوں کے خلاف کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف جاری قومی جدوجہد میں اہم پیش رفت ہے۔ قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں