بھارت میں 18سالہ دلت نوجوان کی تشدد سے موت، اہلخانہ نے  قاتلوں کی گرفتاری تک آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا

توانائی Jun 11, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں 18سالہ دلت نوجوان کی تشدد سے موت، اہل خانہ نے قاتلوں کی گرفتاری تک آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع تہری گڑھوال میں ایک 18 سالہ دلت نوجوان کولاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا گیاجس پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے جبکہ اہلخانہ اور گاؤں والوں نے تمام حملہ آوروں کی گرفتاری تک آخری رسومات اداکرنے سے انکارکردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کیتن لال کو پرتاپ گڑھ بلاک کے گاؤں کھول گڑھ میں ایک لڑکی نے بلایا جس سے وہ 6 ماہ سے رابطے میں تھا۔ اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ جب کیتن ایک دوست کے ساتھ وہاں پہنچا تو انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا گیا اور لڑکی کے رشتہ داروں نے ان پر لاٹھیوں سے حملہ کیا۔مقتول کے والد دھن پال لال نے کہا کہ حملہ آوروں نے کیتن کے ہاتھوں اورپیروں کی انگلیوں کے ناخن نکالنے کی کوشش کی اور اس کے پاؤں میں لوہے کے کیل ٹھونک دیئے۔

انہوں نے کہاکہ اس کی کمر، سینے اور دیگر اعضاءپرگہرے زخم ہیں۔کیتن نے باراری ضلع ہسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

مشتعل دیہاتیوں نے ہسپتال کے باہرمظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس تمام ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں