پی ٹی آئی قیادت کا خیبرپختونخوا کے ناراض اراکین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

توانائی Jun 11, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا کے ناراض ارکان سے مذاکراتی عمل روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی اور سیاسی رابطہ کمیٹی ان اراکین سے رابطہ نہ کریں جنہوں نے پارٹی اور حکومتی معاملات کو میڈیا پر اٹھایا ہو۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پر دباؤ ڈالنے یا پارٹی نظم و ضبط کو کمزور کرنے والوں سے رابطہ نہ کیا جائے، جن ارکان اسمبلی کو کوئی شکایات یا مسائل درپیش ہیں انھیں سنا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے اراکین کے مسائل کو سنا جائے گا جنہوں نے قیادت کو بتایا اور اُن مسائل کو مناسب پارٹی فورم کے ذریعے حل کیا جائے گا، میڈیا بیانات کے ذریعے دباؤ ڈالنے یا اندرونی پارٹی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کی کوشش کرنے والوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہوگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں