سانحہ پمز ؛ وزیراعظم کی قائم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار،ہسپتال کے عملے اور افسران کی غفلت ثابت

توانائی Aug 28, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ پمز ہسپتال کے حوالے سے وزیراعظم کی قائم کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیارکرلی، رپورٹ میں ہسپتال کے عملے اور افسران کی غفلت ثابت ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے پمز کے عملے اور افسران کے بیانات ریکارڈ کرلئے،کمیٹی نے آگ لگنے سے فائر بریگیڈپہنچنے تک کی ٹائم لائن چیک کی۔

رپورٹ کے مطابق تالوں کے باعث ریسکیو ٹیم کو اندر جانے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا، پمز میں ٹیکنیکل سٹاف اور آگ بجھانے کے مناسب آلات موجود نہیں تھے،ریسکیو ٹیم کو دیواریں توڑ کر اندر جانا پڑا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال کا عملہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیرتربیت یافتہ تھا،سانحہ پمز کی تفصیلی رپورٹ5روز میں پیش کی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں