جنوبی پنجاب اور بہاولپور کی صوبائی قراردادیں پرانی اور عملی حیثیت کھو چکی ہیں، رانا ثنا اللہ

توانائی Sep 8, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو صوبہ بنانے سے متعلق پنجاب اسمبلی کی پرانی قراردادیں اب عملی حیثیت کھو چکی ہیں۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قراردادیں تقریباً 10 سال قبل منظور کی گئی تھیں جو کہ پرانی ہو چکی ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں یہ قراردادیں اب موثر نہیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کسی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے تک کسی قرارداد پر عملدرآمد نہ ہو تو نئی اسمبلی کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ معاملے پر دوبارہ قرارداد منظور کرے یا نہ کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں