
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے خاران اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی پراکسی کے 11فتنہ الخوارج جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6اور7ستمبر کو کارروائی کی،خاران میں دہشتگردوں نے سڑک بلاک کرکے ٹریفک متاثرکرنے کی کوشش کی، خاران میں کارروائی کے دوران 8دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیاجبکہ واشک آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہوئے،واشک میں 2.9ٹن دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
