کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ پر جرمانہ عائد

توانائی Sep 9, 2026 IDOPRESS

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی گل فیروزہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ویمن ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق گل فیروزہ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے۔

امپائر کی جانب سے آؤٹ دیے جانے کے بعد گل فیروزہ نے بیٹ کے ساتھ گیند لگنے کا اشارہ کیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر گل فیروزہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں