کراچی: زیر تعمیر عمارت کے باہر جمع پانی میں ڈوب کر 12 سالہ لڑکا جاں بحق

توانائی Sep 11, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے حسن اسکوائر سوک سینٹر کے قریب زیر تعمیر عمارت کے باہر جمع پانی میں 12 سالہ لڑکے کے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچے کی لاش پانی سے نکال لی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سِوک سینٹر اور ٹاؤن آفس کے درمیان زیرِ تعمیر پلاٹ میں جمع ہونے والے پانی میں 3 دوست نہا رہے تھے دو دوست اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے باہر نکل آئے جبکہ 12 سالہ لڑکا نہاتے ہوئے پتھر سے چوٹ لگنے سے ڈوب گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع رات 11 بجکر 12 منٹ پر ریسکیو 1122 کو موصول ہوئی تھی، ریسکیو 1122 کی فرسٹ ریسپانس ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور 12 سالہ لڑکے کی لاش پانی سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کی۔

جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 12 سالہ ایلیا ولد انتھونی کے نام سے ہوئی، متوفی بچہ عیسیٰ نگری کا رہائشی تھا۔ متوفی بچے کی لاش علاقہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں