پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن، اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

توانائی Sep 24, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات میں معیشت مستحکم بنانے، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے اصلاحات کو آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، مشیر برائے نجکاری محمد علی، معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتی ہے، ہمارا سٹرٹیجک روابط کا منصوبہ اس شراکت داری کی وسعت کی عکاسی کرتا ہے، یہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے مشترکہ عزم کا عکاسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم استحکام اور سلامتی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم نے امریکا اور ایران تنازع میں وزیراعظم کی ثالثی کوشش کو سراہا، پاکستان کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں