مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا، ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی

توانائی Oct 4, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خواہ کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد آجائے گا جس کا پوری قوم کو انتظار ہے اور امید ہے اچھی خبر ہی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آگے بڑھ کر ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے، ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا، مطالبات کو ماننے میں جتنی دیر لگے گی ملک کو اتنا ہی نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت اگیا ے کہ حکومت پی ٹی ائی کو سیاسی اسپیس دے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں