
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جیت میں کپتان صاحبزادہ فرحان نے کلیدی کردار ادا کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ معاذ صداقت نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے، جبکہ فخر زمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
