
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے عام آدمی کو ریلیف دلوانے کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ گزشتہ نشستوں سے جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حالات میں خصوصاً خلیجی جنگ کے باعث تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے تناظر میں عام آدمی کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلیے جماعت اسلامی کی کوششیں قابل تحسین ہیں، ان کی قیادت مسلسل رابطے میں رہی اور عوام کو مزید ریلیف دینے کیلیے تجاویز پیش کرتی رہی۔
